لاہور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پروزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن قابل تحسین ہے، عثمان بزدار نے تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیا ن جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،ترقیاتی منصوبوں اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شاہ محمود قریشی کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق آگا ہ کیا۔ ا س موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی 70سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، موجودہ دورحکومت میں ریکارڈ ترقی ہوگی،صوبائی وزرا بھی ایک،ایک روزجنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔
