189

جمعہ کے دن موسم کیسا رہے گا اور کہاں کہاں بارش ہوئی

جمعه کے روز سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں گرج چمک اورطوفانی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، زیریں بلوچستان ، رحیم یار خان ، لاہور ، مری اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 22 ، راولاکوٹ 02 ، سندھ: اسلام کوٹ 21 ، ڈپلو 19 ، مٹھی 16 ، لاڑکانہ 10 ، چھاچھرو ، بدین 08 ، موہنجوداڑو ، دادو 06 ، نگرپارکر 04 ، پیڈی عیدن ، ٹھٹھہ 03 ، ٹنڈو جام 01 ، کراچی (مسرور01)،خیبر پختونخوا: کاکول 20 ، لوئر دیر 13 ، پاراچنار 05 ، بونیر 01 ، پنجاب: لاہور (اپر مال 10 ، تاجپورہ 06 ، ائرپورٹ 05 ، لکشمی چوک ، مغل پورہ ، نشتر ٹاؤن 03 ، جیل روڈ 02 ، واسا ہیڈ آفس 01) ، رحیم یار خان 07 ، مری 03 ، بلوچستان: لسبیلہ ، اورماڑہ میں 01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں