136

جمعہ اور ہفتہ کو موسم کیسا رہے گا پورے ملک میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سیالکوٹ (سٹی )03 اور نارووال میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ،لسبیلہ 43، سبی، نوکنڈی ، پسنی، روہڑی ، بھکر اور نور پور تھل میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں