اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سفارتی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ترک صدر اگست کا دورہ پاکستان اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے ، دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا ،ترکیہ کے وزیر خارجہ اور ترک نیوی کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے ، دورے میں ترک صدر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہو گی ،ترکیہ صدر ،بحریہ کے حکام نئے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں گے ۔
85