75

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسلام آباد سے گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر افتخار درانی کے اغوا کی اطلاع دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

افتخار درانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کو بغیر کسی وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں