80

بھارت میں کورونا کی لہر نہیں طوفان آیا ہے: مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا ہے کہ ملک میں کورونا کی لہر نہیں طوفان آیا ہوا ہے۔قوم سے ریڈیو خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بھارت میں اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں کے باہر میتوں کی آخری رسومات کے لیے طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں