لندن برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، 22ستمبر کے بعد پاکستان سے ویکسین لگواکر آنے والے افراد کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی حکومت نے نئی جاری کی گئی گائیڈ لائن کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ، پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو تسلیم نہیں کرتا،برطانیہ کی تسلیم شدہ ویکسینز کے معیار کا مسئلہ نہیں ہے، پاکستان میں سرٹیفکیٹ کے اجرا پر تحفظات ہیں۔برطانیہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سرٹیفکیٹ کےاجراء کاایسا نظام بنائے جو برطانیہ کے لیے بھی قابلِ قبول ہو۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو 22ستمبر کے بعد آنےپربھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگااورلوکیٹرفارم بھرناہوگا،پاکستانیوں کوبرطانیہ پہنچ کر 10دن قرنطینہ کرنا ہوگا،پانچویں روز پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کر سکیں گے، 4 اکتوبر کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ منظور شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے گا۔
149