29

بحرین، اسپتال سے علاج کرانے کے بعد مریض ایمبولینس چوری کر کے فرار


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بحرین میں مریض نے اسپتال سے ذرا بھی ہمدردی نہ دکھائی اور علاج کرنے والے اسپتال کی ہی ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بحرین میں اسپتال میں زیرِ علاج مریض نے صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرائی اور اسی میں فرار ہوا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اسپتال سے ایمبولینس چرا کر فرار ہونے والے 23 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں