64

بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، پریشان کن خبر

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا، نیپرا اتھارٹی ڈسکوزکی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا ہے، حیسکو اور آئیسکو نے 9 ،9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو نے 9 ارب، کیسکو نے 7 ارب، سیپکو نے 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں