163

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دے دی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دے دی۔دی نیوز کی خبر کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ہے۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں