64

اینڈرائیڈ فونز میں چھپے ‘خفیہ ڈویلپر موڈ’ کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
دنیا بھر میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
گوگل کے اس آپریٹنگ سسٹم میں ایسے متعدد فیچرز اور ٹرکس موجود ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔

ان میں سے ایک ڈویلپر موڈ کا آپشن ہے جو عام صارفین کے لیے متعدد کارآمد آپشنز تک رسائی آسان بنا دیتا ہے۔

ڈویلپر موڈ سے بلیوٹوتھ ہیڈ فونز کا ساؤنڈ بہتر ہو جاتا ہے، اسکرین ریفریش ریٹ کو زیادہ بہتر کیا جا سکتا ہے اور بھی ایسا بہت کچھ کرنا ممکن ہے۔

ڈویلپر موڈ کیسے ان ایبل کریں؟
اس مقصد کے لیے فون کی سیٹنگز میں اباؤٹ فون (about phone) میں جاکر وہاں فون بلڈ نمبر (build number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔

ایسا ہونے کے بعد سیٹنگز میں نیچے ڈویلپر موڈ کو دیکھا جا سکتا ہے، کچھ کمپنیوں کے فونز میں یہ آپشن سسٹم کے اندر دیا جاتا ہے۔

یہ ڈویلپر موڈ اس وقت تک ان ایبل رہتا ہے جب تک آپ اسے ڈس ایبل نہ کر دیں، جو ڈویلپر آپشنز کے ذریعے ممکن ہے۔

ڈویلپر موڈ میں چھپے آپشنز
ڈویلپر موڈ میں صارفین کو میموری پرفارمنس، ایوریج میموری یوز، دستیاب میموری اور ایپس کی جانب سے میموری کے استعمال کی تفصیلات حاصل ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح Stay awake آپشن سے فون کے سلیپ موڈ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

بلیو ٹوتھ ہونسٹ کنٹرولر انٹرفیس کو ان ایبل کرکے ساؤنڈ کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ایک اور اچھا آپشن فورس ڈارک موڈ کا ہے جس سے تمام ایپس ڈارک موڈ پر کام کرنے لگتی ہیں۔

ڈویلپر موڈ سے ٹچ اسکرین ریسپانس کو بہتر کیا جا سکتا ہے جبکہ انیمیشن اسپیڈ تبدیل کی جا سکتی ہے۔

انیمیشن اسپیڈ کو تبدیل کرنے سے پرانے فون کی اسپیڈ بہتر محسوس ہونے لگتی ہے۔

اس کے لیے ڈویلپر آپشنز میں اسکرول کریں اور وہاں ونڈوز انیمیشن اسکیل، Transition انیمیشن اسکیل اور Animator duration اسکیل پر جاکر اسے تبدیل کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں