65

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستانی معروف فنکار جوڑی، اداکار منیب بٹ اور اِن کی اہلیہ، اداکارہ ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خوبصورت جوڑی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر ایمن خان کی بہن، منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

ایمن خان کی بہن منال خان نے دوسری بار خالہ بننے پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر خوشی کا اظہار کیا۔

منال خان کی اسٹوری کے مطابق ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش آج صبح ہوئی ہے۔

منیب بٹ اور ایمن خان کی دوسری بیٹی کا نام ’ میرال منیب‘ رکھا گیا ہے۔

منال خان، ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے تاحال نوزائیدہ بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایمن اور منیب بٹ 21 نومبر 2018 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑی کے ہاں 30 اگست، 2019 کو پہلی بیٹی ’امل منیب‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں