69

ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پر شیریں مزاری نے کن سنگین خدشات کا اظہار کیا؟ جانئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پر سنگین خدشات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کو پولیس نے وین میں بٹھایا تو وہ بے ہوش ہو گئی، پولیس نے ظالمانہ سلوک کرتے ہوئے بے ہوشی کی حالت میں بھی ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ گھر سے جاتے وقت ایمان مزاری کو دادا کی شاعری کی کتاب بھی ساتھ نہ لے جانے دی۔
انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری کی جان کو خطرات لاحق ہیں، قانون کا احترام کرتے ہیں، کہیں نہیں جائیں گے، پیشیوں پر عدالت آئیں گے۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں