229

’ایران ان ملکوں جیسا نہیں جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لے‘ ایرانی رہنماء کا معنی خیز بیان

تہران ایرانی رہنماء اور سابق فوجی افسر علی لریجانی کا کہنا ہے کہ ایران ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔گزشتہ روز تہران میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ تعاون کا معاہدہ طے پایا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اب سٹریٹجک سطح پر پہنچ گئے ہیں اور چین ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ موجودہ صورتحال ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی ، ہمارا تعلق مستقل اور سٹریٹجک ہے۔تہران ٹائمز کے مطابق اس موقع پر ایرانی رہنماء نے کہا کہ ’ ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں آزاد ہے اور وہ ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنی پوزیشن بدل لیتے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں