50

ایرانی صدر رئیسی کی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو

(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے سربراہوں سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ایرانی صدر نے حماس اور اسلامک جہاد کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی ہے۔

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں تنظیموں کے سربراہوں سے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

دریں اثنا ایرانی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے جائز دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اور اس کے حمایتی خطے میں عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں