126

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، مزید 2 روپے مہنگا ہو گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 2 روپے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں 314 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 300 روپے 25 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں