124

انڈیا کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک سے لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

لوئر دیر(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)انڈیا کے بعد ایک اور ہمسایہ ملک سے لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈیا کے بعد چین سے بھی لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،چینی لڑکی کی باجوڑ کے جاوید کے ساتھ سنیپ چیٹ پر دوستی ہوئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق چینی لڑکی جاوید سے ملنے ثمر باغ لوئر دیر پہنچی، جاوید ثمر باغ میں اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3دن قبل چینی لڑکی اسلام آباد آئی، وہاں سے جاوید اور لڑکی ثمر باغ پہنچے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی کو ہر قسم کی سکیورٹی فراہم کی ہے ،سکیورٹی وجوہات پر چینی لڑکی کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔
پولیس کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی ثمر باغ پہنچ گئی،چینی لڑکی باجوڑ کے رہائشی جاوید سے شادی کی خواہشمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں