125

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد مہنگا ہونا شروع ہو گیا ، قیمت میں بھاری اضافہ

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد آج پھر سے واپس مہنگا ہو نا شروع ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 278.44 روپے پر آ گیا لیکن یہ کمی کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہ نہ سکا اور 12 بجے کے بعد ڈالر نے واپس اُڑان بھرنی شروع کر دی ، اس وقت ڈالر 75 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، اب تک 100 انڈیکس میں 598 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر آن پہنچا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں