76

انٹرنیٹ پابندیوں کے حوالے سے ایران کا پہلا نمبر ، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
اسلام آباد انٹرنیٹ پر پابندیوں کے حوالے سے فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پہلا نمبر ہمسایہ ملک ایران کا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق نجی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بدترین ملک ہے، پاکستان دنیا بھر میں 42 نئی پابندیوں میں سے 3 کا ذمہ دار ہے، رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 9 مئی کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد نافذ کی گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 9 مئی کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی پر پابندی عائد کی گئی۔ کئی دنوں تک ملک بھر میں شہریوں کو سیلولر نیٹ ورک میں رکاوٹیں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پابندیاں لگانے والے ممالک میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں