46

انٹرنیٹ سلو کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ چیئرمین پی ٹی اے کا قائمہ کمیٹی میں اہم جواب

سلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اجلاس میں ممبر کمیٹی کے سوال ’’انٹرنیٹ سلو کا مسئلہ کب تک حل ہوگا یہ تو بتادیں‘‘ کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے اگلی سانس کا نہیں پتہ تو یہ کیسے بتا سکتا ہوں، سب میرین کیبل 27اگست تک ٹھیک ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا امین الحق کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا سروس میں خلل پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی،ممبر کمیٹی نے کہاکہ انٹرنیٹ سلو کا مسئلہ کب تک حل ہوگا یہ تو بتادیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے اگلی سانس کا نہیں پتہ تو یہ کیسے بتا سکتا ہوں، سب میرین کیبل 27اگست تک ٹھیک ہو سکتی ہے۔
یئرمین کمیٹی امین الحق نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے فائیو جی پر لیڈ لیں اور اس منصوبے کو مکمل کریں،پب جی، ٹک ٹاک، ایکس بند کردیا، ہم نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی،ایکس ہو یا کوئی اور ایپلیکشن، پابندی نہیں ہونی چاہئے۔

کمیٹی نےانٹرنیٹ میں خلل سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی، کمیٹی نے انٹرنیٹ بندش یا فون ٹیپنگ نظام کی موجودگی پر جواب آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا،کمیٹی نے اسلام آباد، کراچی آئی ٹی پارکس پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں