75

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 96پیسے سستا

کراچی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ایک روز اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 96پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر278روپے 30پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر1 روپے سستا ہو گیا اور 280روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کاکہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 278روپے 80پیسے میں فروخت کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں