70

انٹراپارٹی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور کرلی

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات معاملے میں پی ٹی آئی کی جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 3رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے ، الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی ،کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں