82

امریکی ڈالر کا ریٹ آج دوسری مرتبہ مزید گر گیا

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) انٹربینک میں امریکی ڈالر کا ریٹ آج مزید گر گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے گرا اور 279 روپے 20 پیسے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں 15 پیسے مزید کمی سے 279.05 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں