81

امریکی خاتون نے اونچی آواز میں ڈکار لینے کا نیا ریکارڈ بنا لیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
امریکی خاتون نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اونچی آواز میں ڈکار لینے کا ’گینیز ورلڈ ریکارڈ‘ بنالیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کےلیے ڈکار کی آواز کی پیمائش ایک ساؤنڈ پروف کمرے میں کی جاتی ہے۔

اس لیے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی کِمبرلے وِنٹر نے آئی ہارٹ ریڈیو کے پروگرام ’ایلیئٹ اِن دی مارننگ‘ شو کے دوران یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

کِمبرلے وِنٹر کا یہ ریکارڈ بنانے کے بارے میں کہنا ہے کہ مجھے خواتین کی کیٹیگری میں دنیا کی سب سے اونچی آواز میں ڈکار لینے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے کے لیے ان کے یوٹیوب اور ٹک ٹاک چینلز کے ناظرین نے ہمت دی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے مختلف غذائیں اور مشروبات پی کر خود کو تیار کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس نئے ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے اور ڈکار کی آواز کی پیمائش کرنے پر اس کی شدت 107 ڈیسی بیل ریکارڈ کی گئی ہے۔

کِمبرلے ونٹر کی اپنے اس نئے ریکارڈ سے 14 سال سے قائم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں