70

امریکہ، اسرائیل مل کر عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں، آخری دم تک لڑیں گے: سربراہ حماس

غزہ سٹی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں، آخری دم تک لڑیں گے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کر دی، کہتے ہیں کہ سلامتی کونسل میں اسرائیلی حملوں کی مذمت نہ کرنے والے بھی ہسپتال میں فلسطینیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں