29

امریکا میں نایاب زرافے کی پیدائش


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
امریکا میں پیدا ہونے والے نایاب زرافے نے دیکھنے والوں کے ذہن سے اس کی پرانی تصویر کو دھندلا کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹینیسی میں ایک ایسا زرافہ پیدا ہوا ہے جس کے جسم پر مخصوص کوئی نشان نہیں ہے اور وہ پورے بھورے رنگ کا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ زرافے کا بچہ 31 جولائی کو پیدا ہوا تھا اور عجیب و غریب بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن غیر معمولی طور پر لمبی بھی نہیں ہے۔

چڑیا گھر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زرافہ 6 فٹ لمبا ہے اور اب اپنی ماں اور چڑیا گھر کے عملے کی نگرانی میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں