75

امام کو آؤٹ کرنے کیلئے گیند پر کیا پھونکا؟ پانڈیا نے بلآخر راز افشا کردیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر امام الحق کو آؤٹ کرنے کے لیے گیند کو منہ کے قریب لے جانے کی وجہ بتادی۔

14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کریز پر پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جمے تو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا امام کو آؤٹ کرنے سے قبل کی جانے والی گیند کو منہ کے قریب لے کے گئے ، یہ منظر ایسا لگا جیسے پانڈیا نے گیند پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے۔

اتفاق سے اسی گیند پر امام الحق آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے کہنا شروع کردیا کہ پانڈیا نے ضرور کچھ پڑھ کر پھونکا تھا۔

سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت کے حوالے سے کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے امام کو آؤٹ کرنے کی خاطر اس پر تھوک لگایا۔

ہاردک پانڈیا کا اس حوالے سے بیان:
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے اسٹار اسپورٹس پر جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا ‘میں نے دراصل گیند پر کچھ پھونکا نہیں تھا بلکہ میں خود کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک رکھنے کے لیے گیند کو منہ کے پاس لے کر گیا’۔

پانڈیا نے مزید کہا ‘میں نے گیند منہ کے پاس لے جاکر خود کو گالیاں دی تھیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں