60

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت 24 اکتوبر تک منظور کر لی۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ نوازشریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے،نیب نے نوازشریف کی حفاظتی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔فاضل عدالت نے اس حوالے سے نیب سے تحریری جواب مانگ لیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں