146

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج دو رکنی بینچ کی جانب سے سنا دیا گیاہے ، نوازشریف کی اپیلیں عدالت کی جانب سے اشتہاری ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئیں ہیں ۔ عدالت نے نیب کی استدعا قبول کر لی ہے جس میں کہا گیاتھا کہ نوازشریف جان بوجھ کر اشتہاری ہو چکے ہیں جس کے باعث وہ حق سماعت بھی کھو چکے ہیں ۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیلیں خارج کر دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں