(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ملک کے مختلف حصوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہے، یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مون سون ہوائیں آج ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔