379

اسرائیل کا مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

تل ابیب (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)اسرائیل نے مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کے راستے سے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے۔ مصر سے کھانا، پانی اور ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ مصر سے آنے والی امداد صرف جنوبی غزہ تک جانی چاہیے۔

اسرائیل کا مزید کہنا تھا کہ مصر سے غزہ آنے والی امداد حماس کے ہاتھوں میں نہیں جانی چاہیے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک امداد کی بندش برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں