65

آسٹریلیا: دنیا کا سب سے اونچا ٹاور بنانے کی تیاری


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
مغربی آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں ایک ایسے بلند و بالا ہائبرڈ ٹاور کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو لکڑی سے بنایا جائے گا۔

پرتھ کے میٹرو انر ساؤتھ جوائنٹ ڈیولپمنٹ اسسمنٹ پینل (جے ڈی اے پی) نے فلک بوس عمارت کے لیے گرینج ڈیولپمنٹ کی تجویز کی منظوری دے د ی ہے، فی الحال عمارت کو C6 کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ٹاور لکڑی اور اسٹیل کے ڈھانچے سے بنایا جائے گا، جو مغربی آسٹریلیا کی پہلی کاربن نیگیٹو رہائشی عمارت ہو گی، 50 فلورز پر مشتمل اس عمارت میں 200 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

گرینج ڈیولپمنٹ کے مطابق C6 ٹاور کی تعمیر میں 600 درختوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی استعمال ہو گی جبکہ عمارت کی تعمیر میں 45 فیصد لکڑی استعمال کی جائے گی۔

اس عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا یہی نہیں عمات کی چھت اور دیگر جگہوں پر ہریالی بھی اگائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں