96

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر ریلیف پلان مسترد کیا تو حکومت نے اگلا قدم کیا اٹھایا؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف سے بجلی بلوں سے متعلق ریلیف پلان مسترد ہونے پر حکومت نے اگلا قدم اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے ریلیف پلان مسترد ہونے پر ہمت نہیں ہاری، بجلی بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔ حکومت کے متعدد اعلانات کے باوجود ریلیف پلان پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا اس کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ بتائی گئی ہے کہ پلان دوبارہ شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے، بلوں میں ریلیف دینے کیلئے بجٹ سے آوٹ نہ ہونے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی جائے گی۔ بجلی بلز کو 4 ماہ میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں